12 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق آل سعود حکومت نے مشرقی علاقہ میں عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لئے مزید فوج اس علاقہ میں بھیج دی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق سعودی فوج نے مشرقی علاقہ میں شدید حفاظتی اقدامات انجام دیئے ہیں  سعودی عرب امریکی تعاون کے ساتھ مشرقی علاقوں قطیف اور العوامیہ میں عوامی احتجاج کو کچلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ممتاز عالم دین شیخ النمر کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں عوامی احتجاج میں شدت آگئی ہے۔......./169